Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانیہ عامر ایک بار پھر اسپتال میں داخل؛ مداح تشویش میں مبتلا

Share It:


شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جن کی ایک پوسٹ پر ہزاروں مداح دیوانہ وار دوڑے چلے آتے ہیں ایک پریشان کن پوسٹ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر پیش کی جس میں نے اکثر تصاویر میں اپنے روایتی انداز میں زندگی کا مزہ لیتی نظر آئیں۔

تاہم دو تصاویر نے مداحوں کے دلوں میں سوالوں کا طوفان برپا کر دیا۔ کیپشن میں بھی صرف ایک مبہم جملہ لکھا کہ "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟” کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔

ان دو تصاویر سے افواہیں گردش کرنے لگیں کسی نے کہا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کا سین ہے اور کسی نے کہا کہ شاید وہ واقعی بیمار ہوگئی ہیں۔

تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ کیپشن میں پریتی کس کو کہا گیا ہے تاہم ہانیہ نے حال ہی میں ایک رییل میں کیارہ اڈوانی کے کردار ‘پریتی’ (فلم Kabir Singh سے) کو نبھاتے ہوئے سب کو چونکا دیا تھا۔

 

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے اضطراب اور تشویش کے باوجود تاحال ہانیہ عامر نے اپنی اس تصویر کی وضاحت نہیں کی کہ وہ بیمار ہیں یا یہ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

جس کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں اور مداح ان کی اصل حالت جاننے کے منتظر ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول