Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے شادی؛ اداکارہ نے حقیقت بتادی

Share It:


شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عاصم اظہر کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں کچھ مبہم سا اشارہ دیا ہے۔

عاصم اظہر کے ساتھ دوبارہ قربتیں کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں لیکن ان کے ساتھ شادی کا معاملہ اس وقت ہاٹ ایشو بنا جب دونوں کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جوڑا مہندی کا لباس پہنے رقص کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں حال ہی میں عاصم اظہر کے نئے میوزک البم اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بعض اشاروں سے بھی مداحوں کو یقین ہوا کہ یہ پیغامات ہانیہ عامر کے لیے ہیں۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر کی منگنی ماڈل اور اداکارہ میرب علی سے ہوئی تھی لیکن وہ جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے بعد عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کی جانب دوبارہ سے متوجہ پایا گیا۔

ہانیہ اور عاصم کی شادی کی ویڈیو کی اصل حقیقت

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں تھی بلکہ ان کی سالگرہ کا جشن تھا جسے دوستوں نے ’’ویڈنگ تھیم‘‘ کے ساتھ منایا۔

اداکارہ ہانیہ عامر کے بقول چونکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں اس لیے دوستوں نے مزاحیہ انداز میں شادی کے تھیم پر برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

ہانیہ عامر کی یہ مبہم وضاحت اپنی جگہ لیکن شوبز حلقوں میں اس تقریب کو ممکنہ طور پر دونوں کے تعلق کی ’’سافٹ لانچنگ‘‘ بھی قرار دیا جا رہا ہے تاہم ہانیہ یا عاصم کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول