Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہتھکڑیوں کے ساتھ ڈکی بھائی کی نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

Share It:


پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ 

ڈکی بھائی ان دنوں پولیس کی حراست میں ہیں انہیں اپنی ویلاگز میں جوا ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی تھی۔ 

پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف قانونی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی ویدیوز میں مداحوں کو بیٹنگ ایپس میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔

ڈکی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جس کو 3 ستمبر 2025 کو منظور کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں ہتھکڑیوں میں دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ مداح یوٹیوبر سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Ducky Bhai New Videos with Handcuffs Spark Debate Among Netizens
Ducky Bhai New Videos with Handcuffs Spark Debate Among Netizens

ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈکی اپنی ویڈیوز میں غیر ضروری مواد دکھاتے ہیں اور ان کی وجہ سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں جبکہ نوجوان نسل پڑھائی لکھائی میں دلچسپی لینے کے بجائے کانٹینٹ بنانے میں زیادہ لچسپی لے رہی ہے جس کی وجہ سے ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔ 

Ducky Bhai New Videos with Handcuffs Spark Debate Among NetizensDucky Bhai New Videos with Handcuffs Spark Debate Among Netizens

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول