Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہربھجن سنگھ نے پاکستان سے میچ کھیلنے کی مخالفت کردی

Share It:


سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔

انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ "خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ 

ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑی ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ 

بھارت اور پاکستان کا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اپریل میں پہلگام حملے کے بعد پہلا ٹاکرا ہوگا۔ یاد رہے اس حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہر تعلق ختم کرنے کی کوشش کی اور کھیل کے میدان کو بھی سیاست زدہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا اور کھلاڑیوں کے یہ بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کے خوف سے باہر نہیں نکل پایا۔ گویا کھیل کو بھی دشمنی کا ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں لیکن بھارت کی جانب سے ایسی سیاست بازی کھیل کی روح کے خلاف ہے۔

پاکستانی عوام اور کھلاڑیوں کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، لیکن بھارت اپنی پرانی روش کے مطابق کھیل کو دشمنی اور نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول