Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہفتہ وار رپورٹ: زرمبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور

Share It:



کراچی:

رواں سال کے قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات مکمل ہونے اور امریکا، چین سمیت بڑے ممالک کی پاکستان کو اپنی معاشی ترجیحات میں شامل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چین سے 8.5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں بڑھتی دلچسپی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 87 سینٹ سے 1.32 ڈالر تک کمی سے درآمدی بل میں ممکنہ کمی نے بھی روپے کو مضبوط کیا۔ آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی توقع اور ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن نے مارکیٹ میں طلب کو محدود رکھا۔ علاوہ ازیں ترسیلات زر کے اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے بھی روپے کو سہارا ملا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے گھٹ کر 281.65 روپے پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 283.10 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 82 پیسے کمی سے 379.24 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 1.68 روپے کمی سے 381.32 روپے رہے۔

یورو کی انٹربینک قدر 328.87 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 330.87 روپے ریکارڈ ہوئے۔ سعودی ریال انٹربینک میں 75.06 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 75.40 روپے پر بند ہوا۔ اماراتی درہم انٹربینک میں 76.68 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 77.10 روپے کی سطح پر آگیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول