Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہلدی والے دودھ کے حیرت انگیز فوائد

Share It:


ہلدی والا دودھ صدیوں سے دیسی علاج اور ہومیوپیتھک علاج میں استعمال ہو رہا ہے۔ اس کے کئی حیرت انگیز فوائد ہیں کیونکہ اس میں ہلدی اور دودھ کے غذائی اجزاء ایک دوسرے کے اثرات کو بڑھا دیتے ہیں۔

ہلدی میں موجود curcumin قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جو جسم کو نزلہ، زکام اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔ گٹھیا، جوڑوں کے درد یا پٹھوں کی اکڑاہٹ میں ہلدی والا دودھ بہت مفید ہے، کیونکہ یہ جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔

اسی طرح رات کو سونے سے پہلے ہلدی والا دودھ پینے سے نیند بہتر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔ یہ بدہضمی، پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت دور کرنے میں مددگار ہے۔

ہلدی دودھ خون صاف کرتا ہے، جس سے چہرے پر دانے اور کیل مہاسے کم ہوتے ہیں اور جلد نکھرتی ہے۔ دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی جبکہ ہلدی میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات ہیں، جو ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتی ہیں۔

علاوہ ازیں ہلدی والا دودھ جسم کو گرمائش دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کو صاف کر کے کھانسی اور گلے کی خراش کم کرتا ہے۔ ہلدی جگر سے زہریلے مادے ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو ڈیٹاکس کرتی ہے۔

اسی طرح curcumin میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور دل کی صحت بہتر کرتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول