Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہلک ہوگن کی موت پر نیا انکشاف، طبی غلطی کے شبہات اور پولیس کی تحقیقات

Share It:


ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ ہلک ہوگن کی اچانک موت پر تحقیقات کے دوران نیا رخ سامنے آگیا۔

ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ71 سالہ ہلک ہوگن 24 جولائی کو امریکی ریاست فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے لیکن اب ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ موت طبی غفلت اور غلطی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک تھراپسٹ، جو ہلک ہوگن کے گھر موجود تھے، نے پولیس کو بتایا کہ ایک حالیہ آپریشن کے دوران سرجن نے مبینہ طور پر سانس لینے کے عمل کو کنٹرول کرنے والی Phrenic Nerve کو نقصان پہنچایا تھا۔

اس دعوے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں اور پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں تھراپسٹ کا یہ بیان ریکارڈ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ اسکائی ڈیلی نے 21 جولائی کو اس وقت ایمرجنسی سروسز کو کال کی جب وہ سانس لینے میں دشواری کے باعث بے ہوش ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ہلک ہوگن کی بیٹی بروک ہوگن نے بھی انسٹاگرام پر مطالبہ کیا کہ پولیس کی باڈی کیم فوٹیج اور 911 کالز عوام کے سامنے لائی جائیں کیونکہ ان کے مطابق یہ شواہد "کہانی بدل سکتے ہیں”۔

بروک نے یہ بھی کہا کہ انہیں باقاعدہ طبی ماہرین کی جانب سے رابطے کیے گئے ہیں جنہوں نے اس معاملے پر مزید چھان بین پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ ہوگن گزشتہ ایک دہائی میں متعدد سرجریز کروا چکے تھے اور اپنی صحت کے مسائل کے باعث مسلسل علاج میں مصروف تھے۔

تاہم کلیئر واٹر پولیس ڈپارٹمنٹ کا مؤقف ہے کہ معروف ریسلر ہلک ہوگن کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی اور کسی قسم کے شواہد مشکوک نہیں پائے گئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول