Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جارہا ہے‘، 27 یورپی ممالک کا اسرائیل کو سخت پیغام 

Share It:


لندن: برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں بلارکاوٹ اور محفوظ امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔

غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر جاری مشترکہ بیان میں یورپی ممالک نے کہا کہ بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ "ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے”۔

یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تمام بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے، اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو محفوظ رسائی فراہم کرے، اور امدادی مراکز پر مہلک حملے بند کرے تاکہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور تازہ فضائی کارروائیوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ بھوک اور غذائی قلت کے باعث 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس سے غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 227 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 103 بچے بھی شامل ہیں۔

Gaza humanitarian crisis, Israel Gaza aid access, European Union foreign ministers statement, UK France Gaza aid demand, Gaza famine deaths, Israel military attacks Gaza, UN humanitarian aid Gaza, blockade of Gaza, Palestinian children deaths, EU Israel relations Gaza crisis





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول