Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یورپ: مشہور کمپنی کا فارمولا ملک مضر صحت قرار، کمپنی نے پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھالی

Share It:



مشہور بین الاقوامی کمپنی نے اپنا مخصوص بیبی فارمولا ممکنہ طور پر زہریلے مواد سے آلودہ ہونے کے خدشے کی وجہ سے واپس منگوالیا۔

صحت کے حکام اور کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ فارمولے میں شامل ہونے والا مواد بچوں میں ہیضے کا سبب بن سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بیبی فارمولا کے وہ مخصوص بیچز اور فالو-آن فارمولا واپس منگوائے گئے جو متعدد ممالک بالخصوص یورپ (برطانیہ، فرانس، جرمنی، اتلی، آسٹریا، ڈنمارک، سوئیڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ) میں فروخت کیے گئے تھے۔

کمپنی نے بتایا کہ ان کی پروڈکٹس میں ممکنہ طور پر سیرولائڈ شامل ہو سکتا ہے۔ تپش کو مستحکم رکھنے والا یہ ٹاکسن بیکیلس سیریس بیکٹیریم کے اسٹرین سے بنتا ہے جو اگر نگل لیا جائے تو متلی، قے اور پیٹ میں مروڑ کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہے۔

آفیشل نوٹسز میں کمپنی اور غذا سے متعلقہ اداروں نے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو فارمولا نہیں دیں اور جاری کیے گئے بیچ کوڈز کو چیک کریں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول