Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری

Share It:


دھناشری ورما کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’خاتون سلمان خان‘ بننا چاہتی ہیں۔

ایک حالیہ بھارتی رئیلٹی شو رائز اینڈ فال حصہ لینے والی کوریوگرافر دھناشری ورما نے اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ سلمان خان کی طرح سنگل رہنا چاہتی ہیں۔

دھنشری ورما نے کہا ’یہ سب جو طلاق کی باتیں چل رہی ہیں، وہ بالکل بیکار ہیں، میں پہلے ہی دیکھ چکی ہوں باہر لوگ ہمیشہ کہانی بناتے رہیں گے، لیکن جو اندر محسوس ہوتا ہے وہ حقیقت ہے‘۔

کوریوگرافر کے مطابق وہ اپنی زندگی کے اس باب کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ چکی ہیں۔ ارباز پٹیل نے دھناشری سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چہل اس وقت کس کو ڈیٹنگ کر رہے ہیں، جس پر ان کی سابقہ ​​اہلیہ نے یہ کہہ کر موضوع کو مسترد کر دیا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

اس رئیلٹی شو کی حالیہ قسط میں دھناشری ورما نے یہ بھی کہا کہ وہ اب کسی رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اپنی زندگی میں کسی کو جگہ نہیں دینا چاہتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری کی ’فی میل سلمان خان‘ بننا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما نے 2020 میں شادی کی تھی اور 2023 میں ان کے الگ ہونے کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں جس کے بعد فروری 2025 میں دونوں میں باضابطہ طور پر علیحدگی ہوگئی۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول