Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوزویندر چہل کے طلاق پر بیان کے بعد دھناشری نے بھی خاموشی توڑ دی

Share It:


بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی نظر آئیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ ’یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں‘۔ انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا، اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

دھناشری کی یہ پوسٹ چہل کی جانب سے ذاتی زندگی پر دیے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگے حالانکہ وہ ہمیشہ وفادار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دھناشری اور یوزویندر چہل نے دسمبر 2020ء میں شادی کی تھی اور مارچ 2025ء میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ چہل ایک آر جے کیساتھ تعلقات میں ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر دکھائی بھی دیتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول