Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوم آزادی؛ معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی

Share It:



اسلام آباد:

معرکہ حق میں تاریخی  فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز  کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے  جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان  ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی و غیر ملکی شخصیات کی  بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ تینوں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائی مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

تقریب میں معرکہ حق میں جیت کی خوشی میں وزیر اعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی بھی کریں گے۔ آزادی کی گرینڈ تقریبات میں خصوصی طور پر  دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ آرمی اسکول آف میوزک کی اسپیشل بینڈ پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ہے۔

یوم آزادی اور معرکہ حق کی اس تقریب میں عوام کا جوش و خروش عروج پر  ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول