Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی سُریلی آواز میں ملی نغمہ جاری

Share It:


پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔

اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں۔ نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد” کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔

یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا رہا ہے کہ معرکہ حق میں ملنے والی شاندار فتح قومی اتحاد کا ایک واضح ثبوت ہے۔ ملی نغمے کے ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت جھلکتی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول