Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Share It:


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس خان کی گائیکی کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بالی وڈ کا گانا "میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا” گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمر گل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’جب ایک لیجنڈ اپنی چھپی ہوئی صلاحیت دکھائے تو فوراً ریکارڈ بٹن دبانا بنتا ہے! یونس خان ہمیشہ حیران کر دیتے ہیں‘‘۔

گانے کے دوران یونس خان سے بول میں معمولی غلطی ہوئی جس پر وہ خود بھی مسکرا پڑے جبکہ وہاں موجود افراد بھی ہنسی روک نہ سکے۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز ان دنوں ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں اور ٹیم ڈنر کے دوران یونس خان نے گانا گا کر محفل لوٹ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے یونس خان کی آواز اور گائیکی کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول