Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوکرین میں نیٹو امن فوج کسی صورت قبول نہیں، روس کا دوٹوک انکار

Share It:


ماسکو / واشنگٹن: روس نے یوکرین میں نیٹو امن فوج کی تعیناتی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایسی کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا جائے گا جس میں یوکرینی فوج کے ساتھ نیٹو افواج شامل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک طویل ٹیلی فونک گفتگو کی جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔ 

روسی صدر کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق یہ بات چیت بے تکلف اور تعمیری تھی۔ اس دوران صدر پیوٹن نے عندیہ دیا کہ وہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ملاقات اگست کے آخر تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد ہی روسی صدر کو ٹیلی فون کیا۔ 

امریکی صدر نے ان ملاقاتوں کو "انتہائی مفید” قرار دیا اور کہا کہ یورپ کے مختلف ممالک امریکا کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ یوکرین کے لیے سکیورٹی یقین دہانیاں فراہم کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ یورپی قیادت میں ایک امن فوج یوکرین میں تعینات کی جائے تاکہ روس دوبارہ حملہ آور نہ ہو سکے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے واضح کیا کہ یورپ اولین دفاعی لائن ہے لیکن امریکا بھی اس عمل میں یورپ کی بھرپور مدد کرے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ یوکرین میں کسی بھی صورت نیٹو امن فوج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول