Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا

Share It:


کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک ماہ قبل اسرائیل سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے، جبکہ مزید دو نظام رواں خزاں میں فراہم کیے جائیں گے۔

زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ نظام یوکرین میں ایک ماہ سے فعال ہے اور اس سے روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کو خدشہ ہے کہ سردیوں میں روسی حملے ہیٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

صدر زیلنسکی نے یہ بیان نیویارک سے واپسی پر دیا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

روس کے یوکرین پر 2022 میں حملے کے بعد اسرائیل نے ابتدا میں غیر جانبدار پالیسی اپنائی تھی، تاہم روس کے ایران کے قریب ہونے اور غزہ کی جنگ پر اسرائیل کے خلاف ماسکو کے بیانات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آ گیا۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں امریکا اور یوکرین کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری پر کئی اجلاس ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت واشنگٹن سے 90 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدنے کا ارادہ ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول