Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو ایس سعودی بزنس فورم میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا

Share It:



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب کے بزنس فورم میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے میں اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو ٹیرف کی تلوار دکھا کر ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کی دلدل سے کھینچ نکالا۔

فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لڑنے کو تیار تھے اور مجھے ایٹمی ہتھیاروں کی بو آ رہی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے انہیں خبردار کیا کہ جنگ روکو ورنہ 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا اور تم امریکا کے ساتھ تجارت کی خواب دیکھنا بھی بھول جاؤ گے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مشیروں نے کہا آپ ایسا نہیں کر سکتے تو میں نے جواب دیا دیکھ لو کر رہا ہوں، ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں جانیں داؤ پر تھیں، اور نیوکلیئر دھول لاس اینجلس تک پہنچ جاتی۔

ان کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کو پیغام دیا کہ امن کرو تو بہترین تجارتی ڈیلز تیار ہیں، اس پر بھارتی وزیراعظم نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ لڑائی میں نہیں پڑیں گے۔

ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کال کر کے شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کو پتا نہیں، آپ نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچا لیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول