Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو اے ای کے شہری نے 7 ارب 65 کروڑ روپے کی بڑی لاٹری جیت لی

Share It:


ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں قسمت نے ایک شہری پر ایسی مہربانی کی کہ اس نے 100 ملین درہم کی تاریخی لاٹری جیت لی۔ یہ انعامی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے کے برابر بنتی ہے۔

یو اے ای لاٹری انتظامیہ نے فی الحال فاتح کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو کال میں نمائندہ کو فاتح کو اطلاع دیتے سنا گیا کہ "آپ جیک پاٹ جیت گئے ہیں”، جس پر خوش نصیب شخص حیرت سے صرف اتنا کہہ سکا: "اوہ مائی گاڈ!”

رپورٹس کے مطابق خوش قسمت شہری نے تمام سات نمبر درست چن کر یہ لاٹری جیتی۔ یہ لاٹری "لکی ڈے ڈرا” کے نام سے مشہور ہے جو ہر دو ہفتے بعد براہِ راست نشر کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای لاٹری سسٹم، اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ایک قانونی اور منظور شدہ نظام ہے، جو 2023 میں قائم کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 سال سے زائد عمر کے رہائشی اس لاٹری میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول