Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یہ چیز آپ کی ورزش کو ضائع کر سکتی ہے!

Share It:



ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش سے حاصل کیے جانے والے کچھ فوائد ہماری رہائش کے مقام کی وجہ سے ختم ہو سکتے ہیں۔

جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ وہ افراد جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں لیکن آلودہ فضا میں بھی رہتے ہیں ان میں ورزش سے حاصل ہونے کے فوائد کی نصف مقدار ختم ہوجاتی ہے۔

یونیوسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے 15 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا 10 برس سے زائد عرصہ تک مطالعہ کیا، ان افراد کا تعلق برطانیہ، تائیوان، چین، ڈینمارک اور امریکا سے تھا۔

تحقیق میں ورزش کی عادت کے ساتھ آلودہ ذرات PM2.5 (جو پھیپھڑوں میں پھنس کر خون میں شامل ہو سکتے ہیں) کی موجودگی کو دیکھا گیا۔

محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے کی معتدل یا سخت ورزش کرتے ہیں ان کے ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں قبل از وقت مرنے کے امکانات 30 فی صد کم ہوتے ہیں۔

البتہ، اگر یہ افراد ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں باریک آلودہ ذرات کی مقدار زیادہ ہو (25 مائیکرو گرام فی مکعب سے زیادہ) تو یہ امکانات 30 فی صد سے کم ہو کر 12 سے 15 فی صد تک ہوجاتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول