Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

135 رنز کی اننگز کے فوراً بعد کوہلی کا بڑا اعلان، کیا ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

Share It:


بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ 

گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔

میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔

 123 ٹیسٹ اور 9230 رنز کے شاندار کیریئر کے باوجود کوہلی نے واضح کیا کہ وہ اپنی ذہنی اور جسمانی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے بعد انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا تھا، اسی لیے وہ رائے پور معمول سے کئی روز پہلے پہنچے تاکہ دن اور رات دونوں سیشنز میں پریکٹس کرکے خود کو دوبارہ میچ کیلئے تیار کر سکیں۔ ان کے مطابق کرکٹ ہمیشہ ذہنی کھیل رہا ہے اور جب وہ اچھے ذہنی فریم میں ہوں تو کارکردگی خود بخود سامنے آتی ہے۔

ادھر بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائقیا نے بھی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے نہ کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی گفتگو ہوئی ہے۔

ساوتھ افریقہ کے خلاف ان کی 52 ویں سنچری نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں پوری توانائی کے ساتھ موجود ہیں اور اسی فارمیٹ کو اپنا مستقبل سمجھتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول