Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

19 ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی

Share It:



کراچی:

19 ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 ایکسپو سینٹر کراچی میں 22 تا 24 جنوری منعقد ہوگی۔

یہ شاندار نمائش ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور ایس آئی ایف سی کی معاونت میں منعقد ہوگی جس میں 25,000 سے زائد تجارتی وفود شرکت کریں گے، جن میں بلڈرز، ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور صنعتی ماہرین شامل ہیں۔

نمائش میں تعمیراتی  مشینری، بلڈنگ میٹریلز، اسٹیل، ماربل، سیمنٹ، کیمیکلز اور الیکٹریکل و مکینیکل سلوشنز پیش کیے جائیں گے، بلڈ ایشیا میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس پراپ ٹیک کنونشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

کانفرنس میں اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، گرین بلڈنگز اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز پر ماہرین کی تقاریر و پینل مباحثے ہونگے، نمائش میں کراچی کی ٹاپ 10 یونیورسٹیاں اپنے ریسرچ اور انوویشن منصوبے پیش کریں گی۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانےاور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی اور قابلِ ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت صنعتی شعبے کو نئی رفتار دے رہی ہے اور پاکستان کی صنعت کو عالمی معیار پر استوار کر رہی ہے۔

پاکستان  صنعتی شعبہ میں جدت، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت کے ذریعے خطے میں اپنی مضبوط اور مستحکم شناخت قائم کر رہا ہے۔

پاکستان کے صنعتی شعبہ میں بڑھتی ہوئی صلاحیت، جدت انگیز پیش رفت اور سرمایہ کاری کی کشش عالمی دلچسپی کا محور بنتی جا رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول