Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

20 برسوں میں کرنسی ختم اور انسانوں کیلیے کام و پیسہ غیرمعنی ہوجائیں گے؛ ایلون مسک

Share It:


ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور امیر ترین شخصیات میں سے ایک، ایلون مسک نے آئندہ 20 برسوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ 

یہ انکشافات ایلون مسک نے سعودی سرمایہ کاری فورم کے ایک غیر معمولی سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیے۔

اس فورم میں این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور سعودی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ بھی شریک تھے۔

ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ آئندہ برسوں میں انسان نما روبوٹ دنیا کی "سب سے بڑی ایجاد” ہوں گے جو ہر قسم کی صلاحیتوں سے لیس ہوں گے۔

ٹیکنالوجی کے بادشاہ کہلائے جانے والے ایلون مسک نے مزید بتایا کہ ان روبوٹس کی صلاحیتیں لیبر مارکیٹ کو از سر نو تشکیل دیں گی۔

انھوں نے کہا کہ اس نئی ایجاد سے صنعتی اور مختلف سروسز فراہم کرنے والے شعبوں میں بے مثال نئے مواقع سامنے آئیں گے۔

ایلون مسک کے بقول نئے روبوٹس کی بدولت پیداواری صلاحیت کے تصور مکمل طور پر بدل کر رہ جائے گا، معیشت بہتر ہوگی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔

ایلون مسک نے پیشن گوئی کہ کہ مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹس کی ٹیکنالوجیز سے دو دہائیوں میں کام اور پیسے کے تصورات تبدیل ہوجائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگلے 10 سے 20 سال کے اندر انسانوں کے لیے کام ایک ضرورت نہیں رہے گا بلکہ یہ ایک ایسا اختیار بن جائے گا جیسے ورزش کرنا یا دیگر شوق پورے کرنا۔

ایلون مسک کے بقول اس کی وجہ ذہین روبوٹ ہوں گے جو زیادہ تر پیداواری اور خدماتی کاموں کو زیادہ کارکردگی اور کم قیمت پر انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول