Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

27 سال قبل پہاڑی تودے میں دب جانے والی والدہ کی لاش تک نہیں ملی؛ پوجا بیدی رو پڑیں

Share It:


بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بیدی اپنی والدہ اور مشہور ماڈل و کلاسیکل ڈانسر پروتیما بیدی کی بے وقت موت کو یاد کرکے رو پڑیں۔

پوجا بیدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میری ماں اسی طرح دنیا سے رخصت ہوئیں جیسا وہ چاہتی تھیں۔ ان کی خواہش فطرت کے درمیان مرنے کی تھی۔

پوجا بیدی نے مزید بتایا کہ 1998ء میں کیلاش مانسرور یاترا کے دوران لینڈ سلائیڈنگ میں پہاڑی تودا گرا جس میں والدہ بھی دب گئی تھیں۔

اداکارہ پوجا بیدی نے مزید کہا کہ مٹی کا تودا کا اتنا زیادہ تھا کہ میری والدہ کی لاش کبھی نہیں ملی۔ وہ فطرت میں ہی سمو گئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری ماں وہی تھیں جنہوں نے اپنی شرائط پر زندگی گزاری اور اپنی خواہش کے عین مطابق دنیا سے رخصت ہوئیں۔

یاد رہے کہ پوجا بیدی کی والدہ پروتیما بیدی نے 1974ء میں جوہو بیچ پر برہنہ دوڑ لگا کر بھارت میں تہلکہ مچا دیا۔

پروتیما بیدی نے 1948ء میں دہلی میں پیدا ہوئیں اور محض 12 برس کی عمر سے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔ انھوں نے اوڈیسی رقص میں بھی مہارت حاصل کی تھی۔

انھوں نے اداکار کبیر بیدی سے شادی کی لیکن جلد علیحدگی ہوگئی۔ ان کے بیٹے سدھارتھ نے خودکشی کی تھی جس کے بعد وہ شوبز سے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول