[ad_1]
اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر لامین یامل نے 29 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز سے ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپنیش فٹبالر لامین یامل کا کہنا ہے کہ 29 سالہ فاٹی وازکوز محض انکی دوست ہیں، دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی رشتہ یا رومانوی تعلق نہیں ہے۔
لامین یامل کا کہنا تھا کہ ہم صرف چند دن کی چھٹیاں ساتھ گزرانے گئے تھے، خبروں کے ذریعے جن افواہوں کو پھیلانے کی کوشش کی گئی، ایسا کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 29 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
قبل ازیں اسپینیش فٹبالر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 29 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہیں تھی۔
مزید پڑھیں: کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے "نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی
فاٹی وازکوز کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا تھا بلکہ ایک کم عمر کھلاڑی کے ساتھ "نامناسب تعلق” رکھنے کا الزام لگایا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی فٹبال ٹیم سے ملاقات؛ کیا ٹیم میں کوئی ٹرانس جینڈر خاتون ہے!
دوسری جانب اسپینیش فٹبالر لامین یامل خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ یورپ کے بعض قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ تعلقات اخلاقی اور قانونی لحاظ سے حساس سمجھے جاتے ہیں، چاہے تعلق رضامندی پر ہی مبنی کیوں نہ ہو۔
[ad_2]
Source link