Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

3 سال کے دوران ملکی قرضوں میں 3200 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

Share It:



اسلام آباد:

گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور دسمبر 2025 تک قرضوں کا مجموعی حجم 81 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال قرضوں پر 8 ہزار 887 ارب روپے صرف سود ادا کیا گیا ہے ۔ اس دوران حکومت کا بیرونی قرضوں کی نسبت اندرونی قرضوں پر زیادہ انحصار رہا۔

رواں مالی سال قرضوں پرسودکی ادائیگی کا تخمینہ 8 ہزار 207 ارب روپے ہے جب کہ جولائی تادسمبرقرضوں پر 3ہزار 563 ارب رو پے سود اداکیاگیا۔

جنوری سے جون 2026 تک قرضوں پرمزید بھاری سود ادا کرنا پڑے گا۔ جون 2022 میں پاکستان کے ذمے قرض 49 ہزار 200 ارب روپے تھے۔ جون 2023 میں قرضوں کاحجم بڑھ کر 62 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا جو کہ جون 2024 میں بڑھ کر 71 ہزار 300 ارب تک جا پہنچے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول