Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

31 دسمبر کو ٹیکس وصولی کے لیے بینک رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

Share It:



ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 31 دسمبر 2025ء کو سرکاری ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بدھ 31 دسمبر 2025ء کو کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان کاؤنٹرز پر سرکاری ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی بآسانی کر سکیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک اپنی متعلقہ برانچیں نِفٹ  کے ذریعے سرکاری ٹرانزیکشنز کی خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں گے تاکہ سال کے آخری روز مالی لین دین میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید ہدایت کی ہے کہ آن لائن ادائیگیوں کے تمام چینلز جن میں انٹرنیٹ بینکاری، موبائل ایپس، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل ہیں، بلا تعطل دستیاب رکھے جائیں گے تاکہ صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول