Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

37 سالہ فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر اچانک انتقال کرگئی

Share It:


فٹنس کی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت اور چیمپئن باڈی بلڈر ہیلی مک نیف 37 سال کی عمر میں اچانک زندگی کی دوڑ ہار گئیں۔

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی ہیلی کی موت 8 اگست کو ہوئی، اہل خانہ نے بتایا کہ انھیں کسی قسم کوئی بیماری نہیں تھی۔ انکی اچانک اور غیر متوقع موت نے ہم سب کو غمزدہ کردیا۔

اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے میں ڈال دیا کیونکہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک صحت مند اور مضبوط جسم رکھنے والی فٹنس ایکسپرٹ یوں دنیا چھوڑ جائے گی۔

ہیلی نے بچپن سے ہی کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ گھڑ سواری، بورڈ ڈائیونگ اور اسکیئنگ سے شروعات کرنے کے بعد انہوں نے باڈی بلڈنگ کو اپنا میدان بنایا اور میری لینڈ اور ڈیلاویئر میں ریاستی اعزازات اپنے نام کیے۔ وہ 2005 کی مشہور دستاویزی فلم "ریزنگ دی بار” کا بھی حصہ رہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے نفسیات میں گریجویٹ ڈگری شروع کی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ نہ صرف خوش مزاج اور حاضر جواب تھیں بلکہ ہر محفل کی رونق ہوتی تھیں۔

ان کی یاد میں 16 اگست کو ویلیسلی میں تعزیتی اجتماع ہوگا اور اہل خانہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل الائنس آن مینٹل النیس کو عطیات دیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول