Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر برطرفی کے خلاف حکم

Share It:

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر برطرفی کے خلاف حکم امتناع کے معاملے پر وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا دیا گیا حکم امتناع ختم کر دیا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل محسن شاہوانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ندیم لودھی جعلی ڈگری کی بنیاد پر ایسوسی ایٹ انجینئر بھرتی ہوئے تھے اور حکم امتناع کے دوران ترقی پا کر آفیسر گریڈ کے گروپ 6 تک پہنچ گئے۔

اس موقع پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ندیم لودھی گزشتہ 10 سال سے اسٹے آرڈر پر کام کر رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم حکم امتناع واپس لے رہے ہیں، آپ اپنے کیس کی تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول