Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

44 پاؤنڈز سے 13.5 ملین پاؤنڈز کی مالکن تک کا سفر

Share It:


ٹینس نے راتوں رات برطانیہ کی 22 سالہ نوجوان کھلاڑی ایما راڈوکانو کو ارب پتی بنادیا۔

2021 میں 18 سال کی عمر میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ایما راڈوکانو کے اکاؤنٹ میں پانچ سال قبل صرف 44 پاؤنڈز تھے۔

تاہم ٹینس نے ایما راڈوکانو کی قسمت بدل دی۔ اب وہ 13.5 ملین پاؤنڈز (پاکستانی تقریباً پانچ ارب  روپے سے زائد) کی مالک بن چکی ہیں۔

 انہوں نے یہ رقم ٹینس ایونٹس میں انعامات اور اعلیٰ برانڈز کی اسپانسرشپ سے کمائی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2021 میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد اب تک وہ کوئی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل نہیں جیت سکی ہیں۔

وہ اس وقت عالمی ویمنز ٹینس رینکنگ میں 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

راڈوکانو ٹورنامنٹس میں فتوحات کے فقدان کے باوجود آف دی کورٹ کافی مقبول اور کئی معروف کمپنیز کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول