Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

60 ویں سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کو تحفہ، ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری

Share It:



بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کو مداحوں کےلیے خاص بناتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والے اس ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جبکہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی اسی ٹیزر کے ذریعے کر دیا گیا۔

اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سلمان خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل شوٹنگ کے دوران کی ایک جھلک سلمان خان خود انسٹاگرام پر شیئر کر چکے تھے، تاہم اب پہلی بار فلم کے انداز اور کہانی کی سمت کا باقاعدہ اندازہ ٹیزر کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

ٹیزر میں سلمان خان ایک ہندوستانی فوجی افسر کے کردار میں نظر آتے ہیں، جو اب تک کے ان کے کیریئر کے سب سے طاقتور کرداروں میں شمار کیا جارہا ہے۔ ٹیزر کی عکس بندی اس انداز میں کی گئی ہے کہ سلمان خان کی نظریں براہِ راست ناظرین سے مکالمہ کرتی محسوس ہوتی ہیں، جبکہ ان کی اسکرین پریزنس اور گہرے اثر چھوڑنے والے ڈائیلاگ ماحول کو سنجیدگی اور شدت سے بھر دیتے ہیں۔

خصوصاً ڈائیلاگ ’’موت سے کیا ڈرنا…‘‘ نے شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جبکہ ٹیزر کی ابتدا بھی چند مختصر مگر مؤثر مکالموں سے کی گئی ہے، جو فلم کے سنجیدہ اور جذباتی مزاج کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیزر جاری ہوتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے اس نئے روپ کو خوب سراہا اور فلم کو ان کی بہترین پرفارمنسز میں شامل قرار دینا شروع کر دیا۔

’بیٹل آف گلوان‘ کو خود سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹیزر کے بعد یہ فلم باضابطہ طور پر 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے، جبکہ شائقین کو سلمان خان کے اس سنجیدہ اور طاقتور کردار سے بڑی توقعات وابستہ ہو گئی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول