Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

60 کروڑ روپے کا تنازعہ، شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

Share It:


بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔

یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور لمحات دیے جس نے شہر کی نائٹ لائف کو ایک خوبصورت شکل دی تھی‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ریسٹورنٹ کی شہر میں موجود دیگر برانچ اب بھی دستیاب ہیں۔ 

یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا ایک بار پھر ایک تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بزنس مین دیپک کوٹھاری نے ان کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات لگائے ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شلپا اور راج کے وکیل پرشانت پاٹل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول