Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

65 ملین کی سرکاری گرانٹس کا حساب نہ دینے پر نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداران پر پابندی عائد

Share It:



مالی سال 2022-24 کے دوران پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹ کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹ جمع نہ کروانے پر سابق صدر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی جانب سے نیٹ بال فیڈریشن کے 6 سابق عہدیداروں پر قومی و بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسپورٹس بورڈ نے وراننگ دی ہے کہ گرانٹس کے استعمال کا مکمل مالی ریکارڈ 7 دن میں جمع نہ کرانے پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی اور فیڈریشن سمیت عہدیدارن کے اکاؤنٹس بند یا سیز کردیے جائیں گے۔

اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع کرانے پر پابندی ختم ہو سکتی ہے، نیٹ بال فیڈریشن کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022-24 کے دوران پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع نہیں کرائی گئی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول