Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

700 ٹی20 میچز؛ پولارڈ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے 

Share It:

[ad_1]

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔


گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرکے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا

انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف 37 سالہ پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔

پولارڈ اپنے 700 ویں ٹی20 میچ کو یادگار نہیں بناسکے کیونکہ انکی ٹیم کو 246 رنز کے تعاقب میں 47 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول