Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

9 سال کی رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، انوشے اشرف

Share It:



پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف کے بارے میں بات کی ہے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میرا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور میں ابھی تک اُس غم یا تکلیف سے باہر نہیں نکل سکی۔

اس پر انوشے اشرف نے صارف جو شاید خاتون تھیں مخاطب کر کے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، یقینی طور پر 9 سال کی رفاقت ختم ہو تو اس کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور چیزیں یا حالات بہتر ہونے کا کوئی بھی نہیں بتا سکتا مگر ان حالات میں اپنی لیے جینا کمال ہے۔

اداکارہ نے صارف کو آگے بڑھنے اور اپنے لیے آج سے ہی زندگی جینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی سے زندگی میں اپنے کیلیے کچھ کریں، جستجو پیدا کریں، اگلی صبح جب سوکر اٹھیں تو سب بھول کر آگے بڑھیں‘۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

انہوں نے کہا کہ آپ کے کچھ دن بہت بھاری ہوں گے مگر کچھ میں دکھ کی کیفیت کم ہوگی مگر یہ اچھی پیشرفت کا آغاز ہے اور ایک دن آپ اس حالت سے نکل جائیں گی۔
 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول