Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

90 سیکنڈ میں 2 Million Dollar کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو وائرل

Share It:


امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔

ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکوؤں نے صرف ڈیڑھ منٹ میں فلمی انداز میں واردات مکمل کی اور گاڑی میں فرار ہوگئے تاہم یہ تمام مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے۔

ویسٹ سیئٹل پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واردات کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح مسلح افراد صرف 90 سیکنڈ میں مہنگے زیورات اور گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول