بھارتی میڈیا نے بھارت میں گرفتار ایک شخص کو ’’وسیم اکرم‘‘ نامی جاسوس قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر استعمال کر ڈالی۔ اس پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ "اگر آپ واقعی اتنے ہی ہوشیار ہیں تو خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کرلیا کریں۔” وسیم اکرم نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مشورہ دیا کہ "سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں نہیں ہوں، جعلی یا پیروڈی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا بغیر تصدیق کے میری تصاویر استعمال کر رہا ہے اور لوگ ان پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے مشورہ دیا کہ "اپنی زندگی کو مشکل نہ بنائیں، اطمینان سے رہیں اور خبر نشر کرنے سے پہلے حقیقت ضرور جانچ لیں۔”



