پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے لہجے اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر یہی رویہ برقرار رہا تو ہمارے تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیں، بلکہ ہم نہیں چاہتے کہ حالات مزید بگڑیں یا معاملہ ہاتھ سے نکل جائے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو کسی تنازع یا مہم میں نہیں الجھانا چاہتے، تاہم پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی شقوں پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔



