Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرسٹیانو رونالڈو 511 سال پُرانے چرچ میں دلہا بنیں گے؛ شادی کب ہے؟

Share It:


عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دلکش اور مہارت سے بھرپور گولز کی طرح مداح ان کی شادی کے لیے بھی بے چینی سے منتظر رہتے ہیں۔

یوں تو کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں لیکن قانوناً اب تک وہ ’’کنوارے‘‘ ہیں۔ ان کی پہلی اولاد 17 سالہ کرسٹیانو جونیئر ہے جن کی ماں کا نام رونالڈو کبھی منظرعام پر نہیں لائے۔

کرسٹیانو جونیئر بھی اپنی ماں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور وہ شروع سے ہی اپنے والد رونالڈو کی کسٹڈی میں ہی ہیں۔

جس کے بعد 2017 میں سیروگریسی کے ذریعے اسٹار فٹبالر کے جڑواں بچے ہوئے تاہم سیروگریٹ ماں کے بارے میں بھی کسی کو کچھ نہیں پتا ہے۔

اسٹار فٹبالر کی 2016 میں جارجینا سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔ ان کی پہلی اولاد 2017 میں ہوئی اور دوسری بیٹی 2022 میں ہوئی۔

جس کے بعد لاکھوں دلوں کی دھڑکن کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بچوں کے اصرار پر گھر بسانے کا سوچا اور جارجینا سے منگنی کرلی۔

تاہم ان کے چاہنے والے منتظر تھے کہ کب اسٹار فٹبالر ایک شاندار تقریب میں دلہا بنتے ہیں اور انتظار کی یہ گھڑیاں اب ختم ہوتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے لیے جگہ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وہ اپنی زندگی کا سب سے اہم لمحہ آبائی شہر مڈیرا میں واقع 511 سال قدیم چرچ میں انجام دیں گے۔

فنچال کیتھیڈرل کے نام سے شہرت رکھنے والے اس تاریخی گرجا گھر کو 1514 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ خطے کی قدیم ترین عبادت گاہوں میں شمار ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگس آئندہ برس ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد رشتۂ ازدواج میں بندھیں گے۔

اس چرچ کا انتخاب کیوں کیا ؟

فنچال کیتھیڈرل نہ صرف ایک تعمیراتی شاہکار ہے بلکہ رونالڈو کی زندگی سے گہرا جذباتی رشتہ بھی رکھتا ہے۔ یہ اُس اسپتال سے صرف دو میل دوری پر ہے جہاں رونالڈو کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ یہی علاقہ ان کے بچپن کی یادوں اور فٹبال کے سفر کی ابتدا سے بھی جڑا ہوا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول