Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ بھر میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ

Share It:



کراچی:

سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 2432 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول