Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آمدنی میں عدم توازن: بھارت چھٹا بڑا ملک بن گیا، پاکستان کا کونسا نمبر؟

Share It:



بھارت آمدنی میں عدم توازن رکھنے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا۔ جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا 24 واں نمبر ہے۔

2026 کی ورلڈ اِن اکوالٹی رپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق عدم توازن کی اس فہرست میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ٹاپ 10 فی صد طبقہ مجموعی آمدنی کا 66 فی صد حصہ کماتا ہے جبکہ باقی نصف نچلے طبقے کی آمدنی صرف 6 فی صد ہے۔

برازیل، میکسیکو، چلی اور کولمبیا جیسے لاطینی امریکی ممالک میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا جہاں 10 فی صد امراء کی آمدنی تقریباً 60 فی صد ہے۔

دوسری جانب یورپی ممالک میں یہ تناسب متوازن ہے۔ سوئیڈن اور ناروے میں 50 فی صد نچلے طبقے کی مجموعی آمدنی تقریباً 25 فی صد ہے جبکہ ٹاپ 10 فی صد طبقہ 30 فی صد سے کم آمدنی کماتا ہے۔

 

آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، جاپان اور برطانیہ جیسی متعدد ترقی یافتہ معیشتیں متوسط زمرے میں آتی ہیں۔ یہاں ٹاپ 10 فی صد افراد مجموعی آمدنی کا تقریباً 33-47 فی صد کماتے ہیں جبکہ 50 فی صد نچلا طبقہ 16-21 فی صد کماتا ہے۔

ایشیا میں آمدنی کی تقسیم ملی جلی ہے۔ چین، پاکستان اور بنگلادیش میں ٹاپ 10 فی صد طبقہ مجموعی آمدنی کا بالترتیب 43، 42 اور 41 فی صد حصہ کماتا ہے جبکہ باقی 50 فی صد نچلا طبقہ 14، 19 اور 19 فی صد حصہ حاصل پاتا ہے۔

تاہم، دنیا میں مضبوط معیشت کا شور کرنے والا ملک بھارت دنیا کا آمدنی کی غیر منصفانہ تقسیم پر چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ ترکیے ساتویں نمبر پر ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول