Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

Share It:


وزیراعظم شہباز شریف نےبجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے نظام کی نجکاری کے ذریعے ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس پیرکو یہاں ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سردار اویس احمد لغاری، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جنکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اوربجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کی نجکاری کے ذریعے ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے کام شروع کیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں دیگر اصلاحات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین ترسیل کار کمپنیوں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اورگوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو)کی نجکاری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

اس حوالے سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ جلد شائع ہوں گے،بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے لیے 500 کے وی کے غازی بروتھا – فیصل آباد ٹرانسمشن لائن کا پی سی ون منظوری کے مراحل میں ہے،درآمدی کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے کے لیے ٹیکنیکل فیزیبیلٹی مکمل ہو چکی ہے،تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی آپریشنلائزیشن ،مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں لائن لاسز میں کمی اوربیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے منصوبے کی کنسییپٹ کلیئرنس پروپوزل کی منظوری ہو چکی ہے اور فیزیبیلیٹی سٹڈی جاری ہے پر بھی بریفنگ دی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول