Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

Share It:


ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ’TikTok for Business Ads Manager‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مقامی کاروباروں کو کم لاگت اور آسان ڈیجیٹل اشتہاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ سیلف سروس پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو بغیر کسی تکنیکی مہارت کے اپنی اشتہاری مہمات بنانے، بجٹ ترتیب دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کی سہولت دیتا ہے۔

اس کے ذریعے برانڈز ٹک ٹاک کی متحرک کمیونٹی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور نئے صارفین کو مؤثر انداز میں ہدف بنا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق، عالمی سطح پر 73 فیصد صارفین نے پلیٹ فارم پر اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات دریافت کیں، جبکہ 78 فیصد نے نئے برانڈز کے بارے میں جانا۔ نئے ایڈز منیجر میں تخلیقی ٹولز، لچکدار بجٹ اور اسمارٹ ٹارگٹنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول