Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جوابی کارروائی کے بعد روسی افواج سے 5 دیہات واپس لے لیے، یوکرین کا دعویٰ

Share It:



KYIV:

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں روسی افواج کے خلاف طویل جوابی کارروائی کے بعد پانچ دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

یوکرینی فوجی حکام کے مطابق یہ آپریشن خزاں 2025 کے دوران 100 دن سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

225ویں علیحدہ اسالٹ رجمنٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ کارروائی 20 ویں آرمی کور کے دستوں کی معاونت سے مکمل کی گئی۔

بیان کے مطابق اس آپریشن میں شامل تیسری اسالٹ بٹالین نے پورے عرصے میں اپنی پوزیشنز برقرار رکھتے ہوئے مسلسل پیش قدمی جاری رکھی، جسے یونٹ کے لیے ایک غیر معمولی اور منفرد مثال قرار دیا گیا ہے۔

فوجی کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کو ریاستی اعزازات کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، جبکہ آپریشن میں شریک فوجیوں کے مزید تفصیلی بیانات اور عینی مشاہدات آئندہ دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرقی اور جنوبی یوکرین میں محاذ کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور موسم سرما کی شدت بڑھنے سے قبل دونوں جانب سے محدود پیمانے پر حملے کیے جا رہے ہیں تاکہ اہم اور اسٹریٹجک علاقوں پر برتری حاصل کی جا سکے۔

دنیپروپیٹرووسک کا علاقہ ڈونیٹسک اور زاپوریزیا کے فعال جنگی علاقوں کے قریب ہونے کے باعث طویل فاصلے کے حملوں اور زمینی دراندازیوں کا مسلسل نشانہ بنتا رہا ہے۔

 

دوسری جانب روسی حکام کی طرف سے تاحال یوکرین کے ان دعوؤں پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا جبکہ جاری جنگی صورتحال کے باعث آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول