تازہ ترین
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

افریقا کی بلند ترین چوٹی پر ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 2 سیاح سمیت 5 ہلاک

Share It:

[ad_1]

تنزانیہ کا ریسکیو مشن کے لیے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر برّاعظم افریقا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر بلند ترین پہاڑی پر پھنسے دو غیرملکی سیاحوں کو نکال کر واپس آرہا تھا اور خود حادثے کا شکار ہوگیا۔

اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں دونوں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ جن کا تعلق چیک جمہوریہ سے تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں غیر ملکیوں کے ساتھ ہلاک ہونے والے مقامی ڈاکٹر، ٹور گائیڈ اور پائلٹ بھی شامل ہیں۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کلیمنجارو کے مشہور سیاحتی راستے پر بارافو کیمپ اور کیبو سمٹ کے درمیان پیش آیا جہاں بلندی 13 ہزار 100 فٹ سے زائد ہے۔

مقامی پولیس کمانڈر نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر کلیمنجارو ایوی ایشن کمپنی کا تھا جو طبی امداد کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

تاہم اس کمپنی کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تنزانیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حفاظتی ضوابط کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تقریباً 20 ہزار فٹ بلند ماؤنٹ کلیمنجارو پر ہر سال تقریباً 50 ہزار سیاح آتے ہیں کیوں کہ اس کی چڑھائی تکنیکی طور پر زیادہ مشکل نہیں ہے۔

اس سے قبل نومبر 2008 میں بھی اس چوٹی پر ایک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول