Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

واشنگٹن میں پاکستان کا شاندار کم بیک، بھارت پیچھے رہ گیا

Share It:


امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو نمایاں کامیاب ملک جبکہ بھارت کو واضح طور پر ناکام ملک میں شمار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد پاکستان نے واشنگٹن میں ایک خاموش مگر مؤثر اسٹریٹجک کم بیک کیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وہ اعتماد اور براہِ راست رسائی حاصل کی جو کئی قریبی امریکی اتحادی بھی حاصل نہ کر سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ایک بڑے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے ٹرمپ انتظامیہ کو فوری سفارتی کامیابی دی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اعتماد کی فضا بنی۔ اسی پس منظر میں امریکا نے پاکستان کو دوبارہ ایک قابلِ اعتماد اور مؤثر شراکت دار کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے "ٹرانزیکشنل” خارجہ پالیسی ماڈل کے تحت عملی اور نتیجہ خیز سفارت کاری کی، جس میں کرپٹو کرنسی، اہم معدنیات اور تجارتی معاملات پر تعاون اور ممکنہ معاہدوں پر بھی بات چیت شامل رہی۔

رپورٹ میں پاکستان کی عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی تعلقات میں پیش رفت کا اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پاکستانی عسکری قیادت سے ذاتی سطح پر قربت نے واشنگٹن میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ اسی تناظر میں اوول آفس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے استقبال کو بھی ایک مثبت اشارہ قرار دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس فارن پالیسی نے بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے "لوزرز” میں شامل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی قیادت بھارت کی تجارتی پالیسیوں، روس سے تیل کی خریداری اور تجارتی معاہدے میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بدستور برقرار ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی واشنگٹن میں سفارتی پیش رفت نے خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کیا ہے اور بھارت کو سفارتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول