Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کے میچز کی میزبانی کیلئے پاکستان بھی تیار

Share It:



لاہور:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کے میچز کی میزبانی کے لیے پاکستان بھی تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق  سری لنکا میں گراؤنڈز کی کمی پر پاکستان کے تمام میدان ان میچز کی میزبانی کے لیے دستیاب ہیں۔ سکیورٹی وجوہات پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت جاکرکھیلنے سے انکارکرچکا ہے۔ بنگلہ دیش کےمیچز کہاں ہوں گے، اس کا فیصلہ اب آئی سی سی نے کرنا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دو خطوط کے ذریعے واضح کرچکا کہ اس کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں وہ بھارت میں اپنی ٹیم ہرگز نہیں بھجیں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان بھارت اور سری لنکا ہیں، پاکستانی ٹیم کے انکار کے بعد آئی سی سی نے پہلے ہی پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کے تین میچز کولکتہ اورایک ممبئی میں رکھا گیا ہے۔

 انتہاپسند بھارتیوں کی جانب سے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور انہیں آئی پی ایل سے نکالنے کے مطالبے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اداکار شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم سے بنگالی کرکٹر کو نکالنے کی ہدیات کی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےموقف اختیار کیا ہے کہ اگربھارت ایک کھلاڑی کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو پھر وہاں پوری بنگلہ دیش ٹیم کی حفاظت کیسے یقینی بنائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بلبل کے مطابق آئی سی سی کو اپنے تحفظات تفصیل کے ساتھ لکھ کربھیج چکے ہیں، اب ان کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول