Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہد کپور کی نئی فلم ’او رومیؤ‘ مشکلات کا شکار، ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

Share It:



بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی نئی فلم ’او رومیو‘ اپنی ریلیز سے پہلے ہی قانونی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی آنے والی فلم ’او رومیؤ‘ کے خلاف ایسے شخص کی بیٹی کی جانب سے فلم سازوں کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جسے فلم کی کہانی کا ممکنہ حقیقی کردار قرار دے رہے ہیں۔

حسین اُسترا کی بیٹی سنوبر شیخ نے فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس ارسال کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم میں ان کے والد کی منفی تصویر کشی کی جاسکتی اور انہوں نے اس بنیاد پر 2 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ اور 7 دن کے اندر رقم ادا کرنے کا تقاضا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نوٹس گزشتہ ہفتے نادیاد والا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر ساجد نادیاد والا اور ہدایت کار وشال بھردواج کو بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’او رومیؤ‘ میں حسین اُسترا کو ممکنہ طور پر منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس سے خاندان کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنوبر شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے، فلم کی ریلیز کو روکا جائے یا منسوخ کیا جائے۔

خیال رہے کہ10  جنوری کو جاری کیے گئے فلم کے ٹیزر میں بتایا گیا ہے کہ ’او رومیؤ‘ حقیقی واقعات سے متاثر ہے جب کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فلم کی کہانی حسین اُسترا اور سپنا دیدی سے جڑی ہو سکتی ہے، تاہم فلم سازوں نے اب تک کسی حقیقی کردار پر مبنی ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب، تاحال پروڈیوسرز اور ہدایت کار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔  

واضح رہے کہ ’او رومیؤ‘ میں شاہد کپور، ترپتی ڈمری اور دیگر فنکاروں پر مشتمل بڑی کاسٹ شامل ہے، جب کہ فلم 13  فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول