[ad_1]
کراچی:
خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدین، ٹھٹھہ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور کے اضلاع آج سے 29 جون تک بارش ہو سکتی ہے۔
موسلادھار بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات، شہری سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی کی مدت کے دوران کچے کے گھروں کی چھت، دیوار، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینل جیسے کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کا انتظام کریں۔
[ad_2]
Source link