Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Share It:

[ad_1]

لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش کے سبب شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون کے ایریاز میں 50 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نکاس آب کے لیے شاہراہوں پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شدید متاثر ہوگیا۔

شہر کی جن شاہراہوں ،گلیوں کی تعمیر اور سیوریج واٹر سپلائی کا کام ہو رہا ہے وہاں بارشی پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکریٹری بلدیات شکیل احمد میاں اور سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی جانب سے ڈویلپمنٹ اداروں کو مقررہ وقت کے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔

پی ڈی ایم اے ن  یکم جولائی تک ہلکی اور تیز بارشوں کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

بارش سے فیڈرز ٹرپ

بارش کے باعث لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ کر گئے اور فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ نے معزز صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں۔ دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔

پی ڈی ایم اے الرٹ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں، شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول