Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سوریا کمار یادیو کی سرجری کے بعد اب کیسی حالت ہے، اہم خبر سامنے آگئی

Share It:

[ad_1]

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔

سوریا کمار یادو کو آخری بار آئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔

34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب سے بھی ایک سیزن میں یہ سب سے زیادہ انفرادی رنز ہیں۔

فی الحال بھارت انگلینڈ میں پانچ میچز کی سیریز کے لیے موجود ہے جو 4 اگست تک کھیلی جائے گی جس کے بعد ٹیم تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلا دیش جائے گی۔

چونکہ سوریا کمار یادو بھارت کی ون ڈے ٹیم کا مستقل حصہ نہیں ہیں اس لیے 26 اگست سے بنگلا دیش کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شمولیت کے لیے ان کے پاس وافر وقت موجود ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول